Oct ۰۷, ۲۰۱۷ ۱۹:۰۲ Asia/Tehran
  • پی آئی اے کی پروازیں امریکا کے لئے بند

پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے نے آئندہ اکتیس اکتوبر سے امریکا کے لئے براہ راست پرواز بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے

پی آئی اے کے حکام کے مطابق امریکا کے لئے اس کمپنی کی براہ راست پروازیں مالی خسارے کی وجہ سے بند کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے - پی آئی اے کے حکام کا کہنا ہے کہ امریکا کے لئے پروازیں چلانے پر پی آئی اے کو سالانہ ایک ارب پچیس کروڑ روپئے کا نقصان ہو رہا ہے لیکن دوہری شہریت کے حامل سیاستداں اور بیورو کریٹ یہ پروازیں بند نہیں ہونےدے رہے تھے - پی آئی اے کے حکام نے بتایا ہے کہ ریزرویشن سسٹم میں اکتیس اکتوبر کے بعد امریکا کے لئے بکینگ نہیں کی جارہی ہے - پی آئی اے انیس سو اکسٹھ سے امریکا کے لئے بغیر کسی تعطل کے مسلسل پروازیں آپریٹ کررہی ہے جبکہ ایئر لائن کی جانب سے نیویارک سمیت چار امریکی شہروں کے لئے ہفتہ وار پانچ پروازیں چلائی جارہی تھیں - یہاں یہ بات قابل ذکرہے کہ افغانستان کے بارے میں امریکی صدر ٹرمپ کی نئی پالیسی کے اعلان کے بعد اسلام آباد اور واشنگٹن کے تعلقات پچھلے دو مہینے سے کشیدہ ہیں -

ٹیگس