پاکستان ایران سے مزید 100 میگاواٹ بجلی حاصل کرے گا
Oct ۱۳, ۲۰۱۷ ۱۴:۵۲ Asia/Tehran
حکومت پاکستان نے ایران سے مزید سو میگاواٹ بجلی خریدنے کی منظوری دے دی ہے
ہمارے نمائندے کے مطابق پاکستانی کابینہ کی اقتصادی کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی صدارت میں ہوا جس میں ایران سے بجلی کی درآمدات میں اضافےکی منظوری دی گئی۔اس فیصلے کے مطابق وزارت پیٹرولیم اور قدرتی وسائل کو اس بات کی ذمہ داری دی گئی ہے کہ وہ ایران سے سو میگاواٹ بجلی کی خریداری کے لیے لازمی اقدامات عمل میں لائے-اس سے پہلے ستمبر دوہزار سولہ میں حکومت پاکستان نے ایران سے چوہتر میگاواٹ بجلی درآمد کرنے کی منظوری دی تھی جو ایک سوبتیس کلو واٹ کی ٹرانسمیشن لائن کے ذریعے پاکستان کو فراہم کی جارہی ہے -اسلامی جمہوریہ ایران پہلے ہی اعلان کرچکا ہے کہ وہ پاکستان کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے تیار ہے اور اسے تین ہزار میگاواٹ تک بجلی فراہم کرسکتا ہے۔