Oct ۱۶, ۲۰۱۷ ۰۸:۵۵ Asia/Tehran
  • امریکہ سے تعلقات میں پاکستان کو نقصان ہوا: پاکستان

پاکستان اور امریکہ کے مابین کشید گی بدستور جاری ہے۔

سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کےوزیرخارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ ہمارا امریکا کے ساتھ کئی سالوں سے تعاون جاری ہے جس کا ہمیں صرف نقصان ہوا ہے فائدہ نہیں۔ پاکستان کے وزیر خارجہ نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہم نے اہم کردار ادا کیا اورآنے والے چند ہفتوں میں پتہ چل جائے گا کہ شروعات بہتر ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ رواں ماہ امریکی وزیرخارجہ اور داخلہ دونوں پاکستان کے دورے پرآرہے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی افغان پالیسی کے اعلان کے بعد پاک امریکا تعلقات تناؤ کا شکار تھے، دونوں ممالک میں کشیدگي کو کم کرنے کے لیے وزیر خارجہ خواجہ آصف نے امریکا کا دورہ بھی کیا تھا جہاں اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی کی تھیں۔

گزشتہ روز پاکستانی فورسز کی جانب سے کامیاب آپریشن کے نتیجے میں کینیڈین جوڑے کی بازیابی کے بعد امریکی صدر نے اپنے ٹویٹ میں پاکستان کا شکریہ ادا کیا تھا۔

ٹیگس