Oct ۲۷, ۲۰۱۷ ۰۹:۵۷ Asia/Tehran
  • بلوچستان، بم دھماکہ اے این پی کے رہنما ہلاک

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقے پشین میں بم دھماکے کے نتیجے میں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء اور ان کا بھائی ہلاک ہوگئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر عبدلاسلام اچکزئی کے مطابق بارودی مواد گاڑی کے اندر ہی نصب کیا گیا تھا اور دونوں بھائی جیسے ہی تحصیل ہرنائی کے علاقے شاہ رگ میں پہنچے تو گاڑی دھماکے سے پھٹ گئی ۔ دونوں بھائی تاج لالہ اسٹیڈیم میں پارٹی کی طرف سے جلسہ عام میں شرکت کے لیے پشین جا رہے تھے، پولیس نے علاقے کو سیل کرکے تحقیقات شروع کردیں۔

واضح رہے کہ عوامی نیشنل پارٹی کی بنیاد عبدالولی خان نے 1986 میں رکھی تھی اور اس کے موجودہ صدراسفند یارولی خان ہیں جو کہ باچا خان کے پوتے ہیں۔

ٹیگس