Nov ۰۲, ۲۰۱۷ ۱۲:۱۵ Asia/Tehran
  • زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری

پاکستان اور افغانستان سے پاکستانی اور افغانی زائرین کی آمد اور کربلا کی جانب روانگی کا سلسلہ جاری ہے۔

پاکستان سے اربعین ابا عبداللہ الحسین (ع) میں شرکت کرنے کیلئے زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور آج صبح 50 بسوں پر مشتمل ایک اور حسینی کارروان ایرانی سرزمین میرجاوہ بارڈر پر پہنچا جہاں زائرین کا شاندار طریقے سے استقبال کیا گیا ۔

پاکستانی زائرین ایران کے سرحدی شہر زاہدان میں ایک دن قیام کرنے کے بعد عراق کے لئے روانہ ہو جاتے ہیں۔ ہر چند کہ زائرین کی پاکستان سے آمد کا سلسلہ جاری ہے تاہم اس وقت بھی ہزاروں زائرین کوئٹہ میں ہیں اور کربلا جانے کے منتظر ہیں لیکن حکومت سکیورٹی کا بہانہ بنا کر بڑی تعداد میں زائرین کو ایران لانے سے گریز کررہی اور اسی وجہ سے دن بدن کوئٹہ میں زائرین کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ اربعین حسینی کے موقع پر ہر سال دنیا بھر سے کروڑوں افراد کربلا جاتے ہیں اور نجف کربلا ملین مارچ میں دنیا بھر کے کروڑوں عاشقان محمد و آل محمد شرکت کرتے ہیں۔

ٹیگس