لاہور میں دھرنا، رانا ثناء اللہ کی برطرفی کا مطالبہ
لاہور میں صوبائی وزیر قانون کی برطرفی کے مطالبے کو لے کر بدھ کو بھی دھرنا جاری رہا۔
لاہور سے موصولہ خبروں کے مطابق دھرنے کے شرکا نے دھمکی دی ہے کہ اگر صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کو آئندہ تین دسمبر تک ان کے عہدے سے برطرف نہیں کیا گیا تو ملک گیر احتجاج شروع کر دیا جائے گا-
سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے لاہور میں مال روڈ کے اطراف کو اپنے گھیرے میں لے لیا ہے جہاں لوگ دھرنے پر بیٹھے ہیں-
دھرنے میں موجود لوگوں کا کہنا ہے کہ مختلف شہروں منجملہ اسلام آباد اور راولپنڈی کے انٹرچینج پر دھرنے کے شرکا پر حملے کا حکم رانا ثناء اللہ نے ہی دیا تھا-
لاہور دھرنے کے شرکا کا کہنا ہے کہ اسلام اور راولپنڈی کو متصل کرنے والے علاقے فیض آباد انٹرچینج پر دھرنے کے شرکا کو منتشر کرنے کے لئے سیکورٹی فورس کی کارروائی میں چھے افراد جاں بحق ہو گئے تھے-
اطلاعات ہیں کہ صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ وہ کسی بھی قیمت پر استعفا نہیں دیں گے۔ ان کے اس موقف کی وجہ سے اب خود حکمراں مسلم لیگ نون میں بھی اختلاف کی خبریں آنے لگی ہیں-