Dec ۲۱, ۲۰۱۷ ۰۸:۳۴ Asia/Tehran
  • بیت المقدس سے متعلق امریکی فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ امریکا مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق فیصلہ واپس لے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے اپنے خطاب میں بیت المقدس سے متعلق امریکی صدر کے فیصلے پر کہا کہ امریکی صدر کے فیصلے سے مشرق وسطیٰ میں تناؤ بڑھے گا، اس لیے امریکا مقبوضہ بیت المقدس سےمتعلق فیصلہ واپس لے۔

ملیحہ لودھی نے  کہا کہ کشمیر اور فلسطین کے عوام انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے شکار ہیں، قابض افواج فلسطین میں مسلسل ظلم و جبر کر رہی ہیں، کشمیر اور فلسطین اقوام متحدہ کے چارٹر پر حل طلب مسئلے ہیں، امن کے لئے فوری حل طلب مسائل پر توجہ دینا ضروری ہے، یہ مسائل اب حل ہونا چاہئیں جب کہ سلامتی کونسل کی تمام قراردادوں پر بلا امتیاز عملدرآمد کیا جائے۔

واضح رہے کہ امریکا کے بیت المقدس سے متعلق فیصلے کے بعد دنیا بھر میں احتجاج تاحال جاری ہے جبکہ اس سے متعلق اقوام متحدہ کا خصوصی اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں اوآئی سی کا سفارتی گروپ قرارداد پیش کرے گا۔

ٹیگس