Dec ۲۹, ۲۰۱۷ ۱۹:۰۲ Asia/Tehran
  • زرداری نے شہباز کے استعفے اور نواز  پر مقدمے کا مطالبہ کردیا

پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری نے وزیراعلی پنجاب شہباز شریف اور صوبائی وزیرقانون کے استعفے اور نواز شریف پر قتل کا مقدمہ چلانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں آصف زرداری نے وزیراعلی پنجاب شہباز شریف اور صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اللہ کے استعفے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف پر قتل کا مقدمہ چلنا چاہئے۔ آصف زرداری نے سابق صدر پرویزمشرف کو بھی نشانے پر لیتے ہوئے کہا کہ کمر کے درد کا بہانہ بناکر بیرون ملک بیٹھے ہیں اگر وہ بہادر ہیں توپاکستان آجائیں۔

پاکستان کے سابق صدر نے نوازشریف پر مقدمے اور شہبازشریف کے استعفے کا مطالبہ ایک ایسے وقت کیا ہے جب مسلم لیگ نون کی اعلی قیادت سعودی عرب جاچکی ہے یا جانے والی ہے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق شہباز شریف اور خواجہ سعد رفیق سعودی عرب پہنچ گئے ہیں جبکہ سابق وزیراعظم نوازشریف ہفتے کو سعودی عرب روانہ ہوں گے۔ پاکستان کی اپوزیشن جماعتوں نے الزام لگایا ہے کہ سعودی عرب میں ایک اور این آر او کی تیاری ہورہی ہے۔ اپوزیشن کے اس الزام کو حکمراں جماعت نے مسترد کردیا ہے۔ وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ کسی کے سعودی عرب جانے پر کسی کو بھی اعتراض نہیں ہونا چاہئے۔

ٹیگس