Jan ۲۲, ۲۰۱۸ ۱۸:۳۸ Asia/Tehran
  • افغان حکام کے الزام پر پاکستان کا ردعمل

پاکستان نے بعض افغان حلقوں کی جانب سے کابل ہوٹل پر حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کے بارے میں لگائے جانے والے الزام کو مسترد کر دیا۔

پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان محمد فیصل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ افغانستان کے کچھ حلقوں کی جانب سے حالیہ حملے کے بارے میں پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگائے گئے ہیں۔محمد فیصل نے کہا کہ تحقیقات کے بجائے پاکستان پر الزام لگانا بالکل بے بنیاد بات ہے اس لئے کہ کابل کے انٹر کانٹی نینٹل ہوٹل پر ہونے والے حملے کی مکمل تحقیقات کئے جانے کی ضرورت ہے ۔ واضح رہے کہ سنیچر کو افغان دارالحکومت کابل کے ہوٹل پر ہونے والے حملے میں غیر ملکیوں سمیت اٹھارہ سے زائد  افراد ہلاک ہوئے ہیں، ہلاک ہونے والوں میں مقامی ایئرلائن  کے عملے کے گیارہ غیرملکی افراد بھی شامل ہیں۔ طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ افغان میڈیا نے اپنے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ہوٹل پر حملے میں درجنوں افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اس سے قبل افغانستان کے چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ کے ترجمان جاوید فیصل نے کہا تھا کہ کابل کے ہوٹل پر ہونے والے حملے میں حقانی گروپ ملوث ہے اور اس گروہ کے افراد پاکستان میں پناہ لئے ہوئے ہیں۔

ٹیگس