Jan ۲۵, ۲۰۱۸ ۰۸:۰۹ Asia/Tehran
  • امریکی ڈرون حملے کی مذمت

پاکستان نے سرکاری طور پر کل ہونے والے امریکی ڈرون حملے کی مذمت کی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کرم ایجنسی میں امریکی ڈرون حملے کی مذمت کی اور کہا کہ ڈرون حملے کے ذریعے کرم ایجنسی میں افغان مہاجر کیمپ کو نشانہ بنایا گیا۔

پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکا سے مسلسل انٹیلی جنس شئیرنگ کا مطالبہ کر رہے ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ دہشت گردوں کے خلاف خود کارروائی کریں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ڈرون حملے دہشت گردی کے خلاف دونوں ممالک میں تعاون کی روح کے خلاف ہیں۔

واضح رہے کہ کرم ایجنسی میں پاک - افغان سرحد کے قریب ایک گھر پرامریکی ڈرون حملے میں 2 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

پاکستان کے قبائلی علاقوں پر امریکی ڈرون حملوں میں اب تک سیکڑوں افراد ہلاک و زخمی ہو چکے ہیں۔

پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کشیدہ ہونے کے بعد حکومت پاکستان نے امریکی ڈرون حملوں کو بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اس قسم کے حملوں کو پاکستان کی سالمیت کے خلاف اور اقتدار اعلی کو پامال کرنے کے مترادف قرار دیا ہے۔

ٹیگس