پاکستان کے وزیر خارجہ سیکیورٹی رسک ہیں: پی ٹی آئی
Jan ۳۰, ۲۰۱۸ ۰۸:۲۸ Asia/Tehran
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کو قوم کے لئے سیکیورٹی رسک قرار دے دیاہے ۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت کل پارٹی کے کور گروپ کا اجلاس ہوا،جس میں فیصلہ کیا گیا کہ خواجہ آصف کی کرپشن کے خلاف نیب کو خط لکھا جائےگا۔
اجلاس کے دوران پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہا کہ خواجہ آصف کی کرپشن کے ٹھوس شواہد موجود ہیں،جس پر عمران خان نے عثمان ڈار کی ذمہ داری سونپی کہ وہ وفاقی وزیر کی مبینہ کرپشن کے خلاف نیب کو خط لکھیں۔
عمران خان نے علیم خان کی سربراہی میں قائم کردہ ٹاسک فورس کو آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم سمیت شہبازشریف کی مبینہ کرپشن کے کارناموں کو بے نقاب کرنے کی ہدایت دے دی۔
اس موقع پر پی ٹی آئی چیئرمین نے کابل بم دھماکے کی شدید مذمت کی اور ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ۔