کرم ایجنسی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، 7 افراد جاں بحق
Jan ۳۰, ۲۰۱۸ ۱۰:۲۲ Asia/Tehran
پاکستان کے قبائلی علاقے کرم ایجنسی میں بارودی سرنگ کا خوفناک دھماکہ ہوا۔
موصولہ رپورٹوں کے مطابق کرم ایجنسی کے علاقے غوز گھڑی میں گاڑی سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی۔ دھماکے سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار اور سیکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں طبی عملے نے 7 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ۔
پولیٹیکل حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 3 خواتین بھی شامل ہیں اور ان تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔