Feb ۱۵, ۲۰۱۸ ۱۹:۱۶ Asia/Tehran
  •  ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے پر قائم ہیں، پاکستان

پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ان کا ملک ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے پر قائم ہے۔

اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس کانفرنس کے دوران پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان محمد فیصل نے کہا ہے کہ توانائی کی بڑھتی ہوئی ضرورت کے پیش نظر ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل ضروری ہے۔
انہون نے پاکستان اور ایران کو دو برادر اور دوست ممالک قرار دیتے ہوئے کہا کہ گیس پائپ لائن منصوبے کے حوالے سے پاکستان کا ایران سے مسلسل رابطہ ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ایران اور پاکستان کے درمیان گیس پائپ لائن منصوبے کا آغاز مارچ دو ہزار چودہ میں ہوا تھا تاہم بعض ملکوں کی مداخلت کی وجہ سے پاکستان نے اس منصوبے پر عملدرآمد کو موخر کر رکھا ہے۔
 ایران نے اس معاہدے کے تحت اپنے حصے کام پہلے ہی مکمل کر لیا ہے اور پاکستان کی سرحد تک گیس پائپ لائن پہنچا دی ہے۔

ٹیگس