Feb ۲۴, ۲۰۱۸ ۱۸:۴۸ Asia/Tehran
  • پاکستان کے وزیراعظم کے خلاف آصف علی زرداری کا الزام

پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے ملک کے وزیر ا‏عظم پر قطر سے رشوت لینے کا الزام لگایا ہے۔

ارنا کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی پر الزام لگایا ہے کہ انھوں نے قطر سے پاکستان کے لئے گیس درآمد کرنے کے لئے دوحہ سے رشوت لی ہے۔

انھوں نے اس الزام کے تحت وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایک مقدمہ بھی دائر کیا ہے۔ اسی سلسلے میں شیخ رشید احمد نے بھی پاکستان کی احتساب عدالت کے سربراہ سے ملاقات میں کہا ہے کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے قطر سے قدرتی گیس کی درآمد میں بہت بڑا گھپلا کیا ہے۔

پاکستانی ذرا‏ئع کے مطابق شیخ رشید احمد نے احتساب عدالت کے سربراہ کو اس گھپلے سے متعلق دستایزی ثبوت بھی پیش کئے ہیں۔ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ وزیر ا‏عظم شاہد خاقان عباسی نے نام نہاد ترقیاتی منصوبوں کے نام پر بھی کسی معاہدے اور جواز کے بغیر قومی خزانے سے دسیوں لاکھ ڈالر کی رقم نکالی ہے اور وزارت خزانہ اس سلسلے میں تحقیقات کے لئے تیار نہیں ہے۔

 رپورٹ کے مطابق پاکستان کی احتساب عدالت کے سربراہ نے شیخ رشید کو قانون اور اصول و ضوابط کے مطابق ان کی شکایت کا جائزہ لینے کا وعدہ کیا ہے۔        

 

ٹیگس