ایل او سی پر ہندوستانی ڈرون تباہ
Mar ۰۷, ۲۰۱۸ ۰۸:۱۰ Asia/Tehran
پاکستان کا دعوی ہے کہ ایل او سی پر فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے ہندوستانی جاسوس ڈرون کو مار گرایا گیا ہے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہندوستانی ڈرون پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول کے علاقے چڑی کوٹ سیکٹر پر محو پرواز تھا جس کے ذریعے پاکستانی علاقوں کی جاسوسی کی جا رہی تھی، اس دوران اسے پاک فوج کے اہلکاروں نے مار گرایا جس کا ملبہ قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ایک سال کے دوران پاک فوج کی طرف سے گرایا جانے والا یہ چوتھا ہندوستانی ڈرون ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور ہندوستان ایک دوسرے پر لائن آف کنٹرول میں سیز فائر کی خلاف ورزی کرنے کے الزامات لگاتے ہیں۔