ایران اور پاکستان کے تعلقات مضبوط ہیں
ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایران اور پاکستان کے تعلقات سفارتی سطح تک محدود نہیں ہیں بلکہ ان تعلقات کی جڑیں مشترکہ اقدار میں پیوست ہیں جن کی بنا پر سیاسی اختلافات سے ان تعلقات پر کوئی اثر نہیں پڑ سکتا۔
ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے پیر کے روز ایران اور پاکستان کے تعلقات کی ستّرویں سالگرہ کی مناسبت سے اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب میں سفارتکاروں، مفکروں اور اہم شخصیات سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل، بینکنگ رکاوٹوں کو دور کرنے اور آزاد تجارت کے ذریعے دونوں ملکوں کے برادرانہ تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔
ایران کے وزیر خارجہ نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات و تعاون کو فروغ دیئے جانے کے مواقع کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بعض ممالک یہ سمجھتے ہیں کہ ہتھیاروں کی خریداری سے خود کو محفوظ کیا جاسکتا ہے حالانکہ ایسا نہیں ہے۔
محمد جواد ظریف نےعلاقے میں انتہا پسندی اور دہشت گردی کی وجوہات پر توجہ دیئے جانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت پڑوسی ملکوں میں اختلافات ختم اور دوستانہ تعلقات کے ذریعے امت واحدہ کے قیام کے ساتھ دشمنوں کی سازش کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ معمولی اختلافات، ایران اور پاکستان میں جدائی کا باعث نہیں ہونا چائیں کیونکہ دشمن اس سے دشمن فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتا ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے اسی طرح ایران و پاکستان کے بزنس فورم سے بھی خطاب کیا۔