Mar ۲۵, ۲۰۱۸ ۰۹:۵۰ Asia/Tehran
  • پاکستانی وزیراعظم کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کا مطالبہ

پاکستان کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک میں مارشل لاء نہیں لگے گا۔

لاہور اور ننکانہ صاحب میں تقریب سے خطاب کے دوران شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کا تسلسل برقرار رہے گا، اب نہ کوئی جوڈیشل مارشل لاء آئے گا اور نہ کوئی اور مارشل لاء آئے گا۔ آئندہ عام انتخابات جولائی میں ہیں، جن میں عوام کا فیصلہ سر آنکھوں پر ہوگا، عوام کے فیصلہ کے مطابق ہی نئی حکومت کی تشکیل ہوگی۔

پاکستان کے وزیراعظم نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کی عوام میں کوئی عزت نہیں، انہیں ووٹ خرید کراس عہدے پر لایا گیا، چیئرمین سینیٹ کا اس طرح سے انتخاب ایک غیر اخلاقی عمل ہے۔ اس لئے اس بات کی ضرورت ہے کہ صادق سنجرانی کو ہٹاکر متفقہ چیئرمین سینیٹ کا انتخاب کیا جاۓ۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے جیل جانے کی باتیں مفروضوں پر مبنی ہیں تاہم اگر وہ جیل گئے تو وہاں سے بھی پارٹی پالیسی بناسکتے ہیں، وہ اس سے پہلے بھی مشرف دور میں پارٹی چلاتے رہے ہیں، لوگوں نے جیل میں رہ کر الیکشن جیتے ہیں۔

پاکستان کے وزیراعظم نے کہا کہ وہ کسی جوڈیشل مارشل لاء پریقین نہیں رکھتے اور اداروں میں کوئی تصادم نہیں، ہماری حکومت مدت پوری کرے گی اور دو ماہ میں الیکشن ہوجائیں گے۔

 

ٹیگس