سعودی عرب میں پاکستانیوں کی پھانسی پر اسلام آباد کا احتجاج
Apr ۱۲, ۲۰۱۸ ۱۵:۴۹ Asia/Tehran
پاکستان کے سینیٹروں نے حالیہ پانچ برسوں کے دوران سعودی عرب میں چھیاسٹھ پاکستانیوں کو پھانسی دیئے جانے پر احتجاج کیا ہے۔
پاکستان کے میڈیا ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی عدلیہ کی جانب سے ان پاکستانیوں کی پھانسی کے حکم پر، کہ جس پر پاکستان کے سینیٹروں نے احتجاج کیا ہے، پاکستانی وزارت خارجہ کی جانب سے ایک رپورٹ جاری کی گئی ہے۔
اس رپورٹ میں سعودی عرب میں حالیہ پانچ برسوں کے دوران عدالت کی جانب سے چھیاسٹھ پاکستانیوں کی مختلف مقدمات میں سزائے موت کے حکم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اب تک دسیوں ہزار پاکستانیوں کو سعودی عرب سے نکالا جا چکے ہے جبکہ ہزاروں دیگر کو گرفتار کر کے جیل میں بند کر دیا گیا ہے۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ پاکستانی عوام کی مخالفت کے باوجود اسلام آباد کی حکومت نے یمنی عوام کے خلاف خودساختہ سعودی فوجی اتحاد کی حمایت کی ہے۔