Apr ۱۳, ۲۰۱۸ ۰۷:۴۹ Asia/Tehran
  • نواز شریف نظریہ نہیں مافیا  ہے: عمران خان

عمران خان نے ایک بار پھر پاکستان کے برکنار ہونے والے سابق وزیراعظم نواز شریف پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف نظریہ نہیں بلکہ مافیا کا نام ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ آصف کی ہائی کورٹ میں 16 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ وصولی ثابت ہوئی ہے، خواجہ آصف کے وہ بینک اکاؤنٹس ثابت ہوئے جس میں کئی پیسے منتقل ہوئے۔

عمران خان نے کہا کہ سینیٹ الیکشن کے دوران بےقاعدگیوں سے متعلق وکلا سے مشاورت کررہے ہیں۔  ہم سینیٹ الیکشن کے دوران ووٹ بیچنے والے ارکان کو نکال دیں گے، ہمیں ایسے لوگوں کی کوئی ضرورت نہیں۔

آئندہ نگراں حکومت کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ نگراں حکومت کا کام صاف اورشفاف الیکشن کرانا ہے، پچھلی نگراں حکومت صاف اور شفاف الیکشن کرانے میں ناکام رہی، چارٹر آف ڈیموکریسی کے تحت مک مکا کرکے اپنے اپنے امپائر کھڑے کیے گئے، 22 جماعتوں نے 2013 کے الیکشن کو متنازع قرار دیا، یورپ اوربرطانیہ میں نگراں حکومت نہیں لائی جاتی۔ یہاں دھاندلی اور بے ایمانی کے خطرے کے باعث نگراں حکومت لانی پڑتی ہے۔

ٹیگس