Apr ۲۴, ۲۰۱۸ ۰۹:۰۱ Asia/Tehran
  • پاکستان کے وزیر خارجہ کی چینی صدر سے ملاقات

پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ آصف اور چینی صدر شی چن پنگ کے درمیان ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل اجلاس کے موقع پر ہوئی ۔

پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ آصف نے چینی صدر شی چن پنگ سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے دیرینہ تعلقات اور باہمی دوستی و احترام قائم رہنے کے عزم کا اظہار کیاگیاہے۔

اس موقع پر خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین بہت اہم شراکت دارہیں، دونوں ملکوں کی دوستی باہمی اعتماد اور احترام پر مبنی ہے جبکہ چینی صدر نے شنگھائی تعاون تنظیم میں بطور رکن ملک پاکستان کے کردارکو سراہا اور تعریف کی۔

اس سے قبل پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ آصف نے ایک وفد کے ہمراہ چینی ہم منصب وانگ ای سے ملاقات کی تھی۔

واضح رہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ آصف شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے گزشتہ روز بیجنگ پہنچے۔

ٹیگس