Jun ۲۳, ۲۰۱۸ ۱۵:۲۰ Asia/Tehran
  • پارٹی قیادت چھوڑی ہے سیاست نہیں، پرویز مشرف

پاکستان کے سابق صدر ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف نے کہا ہے کہ پارٹی قیادت سے استعفے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ سیاست سے الگ ہو گئے ہیں۔

پاکستان کے سابق صدر پرویزمشرف نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ انہوں نے پارٹی کی قیادت سے استعفی قانونی مشاورت کے بعد دیا ہے لیکن وہ سیاست سے کنارہ کش نہیں ہوئے ہیں-

ان کا کہنا تھا کہ آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین کے طور پر ڈاکٹر محمد امجد اور سیکریٹری جنرل کے عہدے کے لئے مہرین ملک آدم بہت ہی مناسب ہیں لہذا پارٹی کے کارکن ان کی حمایت کریں- پرویز مشرف نے کہا کہ وطن واپس آکر انتخابات میں حصہ لینے کا مکمل ارادہ تھا لیکن اس کام میں حائل رکاوٹیں دور نہ ہو سکیں جس کے بعد پارٹی کے رہنماؤں سے مشاورت سے فی الحال وطن واپسی کا ارادہ ترک کر دیا-

اس سے پہلے جمعے کو یہ خبر آئی تھی کہ پرویزمشرف نے آل پاکستان مسلم لیگ کی قیادت سے استعفی دے دیا-

واضح رہے کہ وقت پر عدالت میں حاضر نہ ہونے کے بعد سپریم کورٹ نے مشرف کو کاغذات نامزدگی داخل کرانے کی اجازت دینے کے اپنے حکم کو واپس لے لیا تھا جس کے بعد وہ انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتے تھے-

 

ٹیگس