Jul ۰۵, ۲۰۱۸ ۰۸:۵۵ Asia/Tehran
  • پاکستان کے دو سابق صدر کے اثاثوں کا معاملہ

سپریم کورٹ آف پاکستان نے ای آر او کیس کی سماعت کے دوران پرویز مشرف، آصف زرداری اور ملک قیوم سے تمام اثاثوں کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

پاکستان کی سپریم کورٹ میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے این آر او سے فائدہ اٹھانے کے مقدمے کی سماعت  کی۔ اس موقع پر سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے وکیل نے جواب دینے کے لیے 2 ہفتے کی مہلت کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں کل ہی نوٹس ملا ہے، جنرل (ر) پرویز مشرف عدالتوں کا احترام کرتے ہیں جواب کے لیے مہلت دے دی جائے۔

سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے پرویز مشرف، آصف زرداری اور ملک قیوم سے تمام اثاثوں کی تفصیلات طلب کرلیں، چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ ان تمام افراد سے بیان حلفی لیں گے کہ ان کے بیرون ملک کوئی اثاثے نہیں، ایمنسٹی اسکیم ختم ہونے کے بعد یہ تمام افراد عدالت میں بیان حلفی دیں، کچھ لوگوں نے ایمنسٹی اسکیم میں اپنے تمام ملکی وغیر ملکی اثاثے خود ظاہر کردیے، کچھ لوگوں کو ہم کہیں گے کہ وہ اپنے اثاثے ڈکلیئر کریں، فی الحال میں کسی کا نام نہیں لے رہا لیکن ایک ہزار لوگوں کے نام میرے ذہن میں ہیں۔

ٹیگس