Jul ۰۸, ۲۰۱۸ ۰۹:۰۲ Asia/Tehran
  • مسلم لیگ (ن) کا سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی سےگٹھ جوڑ

پاکستان کے معروف اہلسنت مفتی شیخ الحدیث نے کہا ہے کہ الیکشن 2018 میں مسلم لیگ (ن) کا سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی سےگٹھ جوڑ ہو چکا ہے۔

تنظیم المساجد اہلسنت پاکستان کے صدر، کراچی میں اہلسنت تنظیمات کے پلیٹ فارم ”اہلسنت و جماعت پاکستان“ کے سربراہ اور معروف اہلسنت مفتی شیخ الحدیث محمد عابد مبارک نے کہا ہے کہ کالعدم دہشتگرد تنظیمیں اور ان کے افراد الیکشن لڑ رہے ہیں، یہ ہمارے لئے انتہائی شرم کی بات ہے، کالعدم دہشتگرد تنظیموں کے لوگ جو دہشتگردی میں ملوث ہیں، انہیں تو فی الفور قید کرنا چاہیئے، انہیں کسی طور پر بھی الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت نہیں ہونی چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ کالعدم دہشتگرد تنظیموں کے رہنماوں کو کلیئر کرا کر الیکشن لڑانا انتہائی تشویش ناک بات ہے، شہباز شریف کا گٹھ جوڑ ہوچکا ہے، کالعدم سپاہ صحابہ اور کالعدم لشکر جھنگوی سے، مسلم لیگ (ن) کا جھنگ سمیت پنجاب کے اندر رانا ثناء اللہ کی گاڑی میں بیٹھ کر کالعدم لشکر جھنگوی اور کالعدم سپاہ صحابہ کے بڑے بڑے رہنما انتخابی مہم چلا رہے ہیں، جیسے گذشتہ انتخابات میں ان کا گٹھ جوڑ رہا ہے۔

مفتی محمد عابد مبارک کا کہنا تھا کہ کالعدم دہشتگرد تنظیموں کی فعالیت اور ان کا الیکشن میں حصہ لینا ملکی اداروں پر سوالیہ نشان ہے، کیونکہ ان اداروں کی آنکھوں کے سامنے یہ سب ہو رہا ہے، ہم ملکی اداروں سے بھی کہتے ہیں کہ خدا کیلئے ان کالعدم دہشتگرد تنظیموں کیلئے انتہائی سخت پالیسی اپنائیں۔

 

ٹیگس