Jul ۱۰, ۲۰۱۸ ۰۷:۳۵ Asia/Tehran
  • پاکستان کے سابق صدر پر ملک سے باہر جانے پر پابندی

پاکستانی کی سپریم کورٹ کے حکم پر وزارت داخلہ نے اس ملک کے سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور سمیت 35 افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کردیے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری پر ملک سے باہر جانے پر پابندی ایسے میں عائد کی گئی ہے کہ جب جمعہ کو لندن سے واپسی پراس ملک کے سابق اور برکنار ہونے والے وزیراعظم میاں نواز شریف کو ایر پورٹ سے گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ آف پاکستان میں جعلی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے رقوم کی منتقلی ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے جعلی بینک اکاؤنٹس سے فوائد حاصل کرنے کے الزام میں سابق صدر آصف زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور سمیت 35 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دیتے ہوئے تمام افراد کو 12 جولائی کو سپریم کورٹ میں طلب کرلیا ہے۔

سپریم کورٹ کے حکم پر عمل درآمد کرتے ہوئے وزارت داخلہ نے ان تمام افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرلیے ہیں۔

ٹیگس