Aug ۰۱, ۲۰۱۸ ۱۲:۲۲ Asia/Tehran
  • تحریک انصاف میں مولانا معاویہ اعظم کی شمولیت کی مذمت

سنی اتحاد کونسل نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو کالعدم جماعت کے ایم پی اے کو شامل نہیں کرنا چایئے۔

سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ تبدیلی کا نعرہ لگانے والی جماعت تحریک انصاف کو جھنگ سے کامیاب ہونے والے دہشتگردوں کے حامی اور فرقہ واریت کی سوچ رکھنے والے ایم پی اے مولانا معاویہ اعظم کو تحریک انصاف میں شامل نہیں کرنا چاہئیے۔

واضح رہے کہ نمبر گیم پوری کرنے کی کوشش میں مصروف تحریک انصاف جھنگ سے کامیاب ہونے والے مولانا معاویہ اعظم کو تحریک انصاف میں شامل کرنے کی تگ و دو شروع کی اور اسی سلسلے میں مولانا معاویہ اعظم کی جہانگیر ترین سے ملاقات ہوئی جس میں جہانگیر ترین نے مولانا معاویہ کو تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کیا۔

مولانا معاویہ اعظم طارق کی تحریک انصاف میں شمولیت  پرسنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ قوم حقیقی تبدیلی کے لئے عملی اقدامات کی منتظر ہے اس لئے پی ٹی آئی کو کالعدم جماعت کے ایم پی اے کو شامل نہیں کرنا چایئے۔

واضح رہے کہ مولانا معاویہ اعظم طارق پاکستان میں کالعدم دہشتگرد گروہ سپاہ صحابہ کے ہلاک ہونے والے سرغنہ اعظم طارق کا بیٹا ہے جو جھنگ سے آزاد حیثیت میں کامیاب ہوا ہے جن سے تحریک انصاف اورمسلم لیگ (ن) کے رہنماوں نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی ہیں۔  

ٹیگس