پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل ضروری:پاکستان
Aug ۲۵, ۲۰۱۸ ۰۹:۱۴ Asia/Tehran
پاکستان کے لئے سستے داموں ایران کی گیس سپلائی کے خلاف ہونے والی سازشیں اب دم توڑ رہی ہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان کےوزیر پیٹرولیم غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو ہر صورت پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے اور یہ پاکستان میں توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لئے ضروری ہے۔ انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ ایران کی جانب سے عالمی عدالت جانے کی نوبت نہیں آئے گی۔
غلام سرور خان نے کہا کہ ڈیزل کی قیمت پیٹرول کے برابر لائی جائے گی، تاکہ عام عوام پر مہنگائی کا بوجھ کم کیا جا سکے، اسکے علاوہ ملکی سطح پر بھی تیل اور گیس کے ذخائر کی تلاش تیز کی جائے گی۔
وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈویژن غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ ایل این جی کے تمام معاہدے عوام کے سامنے لائے جائیں گے، کسی بھی سطح پر کرپشن برداشت نہیں کی جائے گی۔