پاکستان کو اقتصادی بحران سے نکالنے کیلئے 18 رکنی کمیٹی تشکیل
Sep ۰۲, ۲۰۱۸ ۰۹:۰۳ Asia/Tehran
پاکستان کےوزیراعظم عمران خان نے ملک کو درپیش معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے 18 رکنی اکنامکس ایڈوائزری کونسل تشکیل دے دی۔
پاکستانی میڈیا کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے ملکی معاشی مسائل سے نبرد آزما ہونے کے لیے 18 رکنی اقتصادی مشاورتی کونسل تشکیل دے دی جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔
کونسل میں عالمی شہرت یافتہ پروفیشنلز معیشت داں شامل ہیں جن میں سے 7 ارکان کا تعلق سرکاری اور 11 کا تعلق نجی شعبے سے ہے۔ مشاورتی کونسل معاشی معاملات پر پاکستان کے وزیر اعظم کی معاونت کرےگی۔
علاوہ ازیں معروف امریکی اور برطانوی یونیورسٹیوں میں خدمات سرانجام دینے والے تین ماہر معاشیات کو بھی کونسل میں شامل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اس وقت شدید مالی بحران کا شکار ہے۔