پاکستان اورامریکہ کے تعلقات کشیدہ : شاہ محمود قریشی
پاکستان کے وزیر خارجہ نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان اورامریکہ کے تعلقات کشیدہ ہیں۔
دورہ امریکہ سے واپسی پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کےوزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ سات دہائیوں سے تعلقات تھے تاہم گزشتہ دو سال سے امریکہ پاکستان پر نکتہ چینی کررہا تھا اور اس قسم کی صورتحال میں پاکستان اورامریکہ کے تعلقات کشیدہ ہو گئے اورتعلقات بہتر ہونے میں وقت لگے گا۔
پاکستان کےوزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ میں اتفاق نہیں ہے اور وہ تقسیم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ او آئی سی اجلاس میں گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر کامیابی ملی۔
مخدوم شاہ محمود قریشی نے انکشاف کیا کہ مسئلہ کشمیر پر او آئی سی ممالک کو پاکستان کے مؤقف پر لانا مشکل ہوتا جارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خواہش ہے امت مسلمہ یکسو ہو۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی گرفتاری کے متعلق انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی گرفتاری عدالتی اور احتساب ادارے کا معاملہ ہے۔