زرداری اور فریال تالپور بینکنگ کورٹ میں پیش
Oct ۱۶, ۲۰۱۸ ۱۸:۱۲ Asia/Tehran
پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری اپنی بہن فریال تالپور کے ہمراہ، منی لانڈرنگ کیس میں عدالت میں حاضر ہوگئے۔
پاکستانی ذرائع کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری، ان کی بہن فریال تالپور اور مقدمے میں نامزد اومنی گروپ کے مالک انور مجید کے تینوں بیٹے بینکنگ کورٹ میں پیش ہوگئے۔
ملزمان کے خلاف بوگس اکاؤنٹ کے ذریعے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔
سابق صدرآصف علی زرداری، فریال تالپور، انور مجید کے تینوں صاحبزادوں، ذوالقرنین، علی مجید اور نمر مجید نے عدالت سے ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔
منگل کو سماعت کے لیے تمام ملزمان پیش ہوئے تاہم جج کی رخصت کے باعث سماعت تیرہ نومبر تک کے لیے ملتوی کردی گئی۔