Nov ۲۰, ۲۰۱۸ ۱۲:۴۰ Asia/Tehran
  • مٹھی بھرتکفیری مسلمانوں کی وحدت کے خلاف

شیعہ سنی علماء کرام نے کہا ہے کہ پاکستان میں تکفیری سوچ کے حامل مٹھی بھر دہشتگرد عناصر کو محب رسول (ص) شیعہ سنی عوام پر مسلط کرنے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی، علامہ مرزا یوسف حسین، اہل سنت عالم دین مولانا منظر الحق تھانوی، مولانا قاضی احمد نورانی اور مطلوب اعوان قادری نے جشن ولادت باسعادت نبی آخرالزمان (ص) کی آمد کے موقع پر وحدت ہاؤس کراچی میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جشن ولادت باسعادت خاتم المرسلین حضرت محمد مصطفیٰ (ص) کے موقع پر شیعہ سنی ملکر کر پورے ملک میں بارہ تا سترہ ربیع الاول ہفتہ وحدت منائیں گے، اس پورے ہفتے میں مشترکہ اجتماعات کریں گے، ریلیوں میں شرکت کریں گے اور عظیم وحدت کا پیغام دیں گے، ہم تمام مکاتب فکر کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ ان اجتماعات میں شرکت کرکے عملی وحدت کا مظاہرہ کریں اور دشمن کی سازش کو ناکام بنا دیں، ملک کے چپے چپے میں شیعہ سنی مل کر میلادالبنی (ص) کے جلوس نکالیں، ایم ڈبلیو ایم کے کارکنان سبیلیں لگائیں اور شرکائے جلوس کا استقبال کریں۔

ادھر پاکستان کے ممتاز اہلسنت عالم دین مولانا طارق جمیل نےکہا ہے کہ امت کو اتحاد کی جنتی ضرورت اس دور میں ہے، پہلے کبھی نہ تھی اور اتحاد امت کیلئے علماء سب سے موثر رول ادا کرسکتے ہیں۔

در ایں اثناء پاکستان کی طلبہ تنظیم آئی ایس او نے کہا ہے کہ 12 سے 17 ربیع الاول تک ہفتہ وحدت منایا جائے گا اور اس موقع پرہرشہر میں امت مسلمہ کی وحدت کیلئے خصوصی تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا۔

ٹیگس