Nov ۳۰, ۲۰۱۸ ۰۷:۵۸ Asia/Tehran
  • پاکستان میں تین طبقاتی تعلیمی نظام

پاکستان کےوزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرپشن کا خاتمہ اولین ترجیح ہےکیونکہ اس پر قابو پائے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا ۔

تحریک انصاف کی حکومت کی 100 روزہ کارکردگی کے حوالے سے جناح کنونشن سینٹرمیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے وزیراعظم نے کہا کہ انسان کے ہاتھ میں صرف کوشش ہوتی ہے کامیابی اللہ کے ہاتھ میں ہے، مدینہ کی ریاست میں تمام پالیسیاں رحم پر تھیں، غریبوں کو اوپر لانے کے لیے تھیں۔

عمران خان نے کہا کہ تعلیمی نظام میں تین طبقات  بنے ہوئے ہیں تاہم ملک بھر میں یکساں نظام تعلیم لانے جا رہے ہیں اس سلسلے میں بہترین ماہرین کی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جبکہ سرکاری اسپتالوں کا نظام تبدیل کرنے کے لیے اصلاحات کی ہیں، خیبرپختونخوا کی طرح ملک گیر ہیلتھ  کارڈ لانے جا رہے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ کرپشن کا خاتمہ کریں گے، ایف آئی اے کو مضبوط کیا ہے اور ایف آئی اے نے اب تک 375 ارب روپے کے جعلی اکاؤنٹس پکڑے ہیں ان اکاونٹس میں سے پیسہ آکر گیا ہے، اس کے ذریعے منی لانڈرنگ کی گئی ہے ہم نے 26 ممالک کے ساتھ مفاہمتی یاد داشتوں پر دستخط کیے ہیں جس کا مقصد منی لانڈرنگ کو روکنے کے لیے اقدامات کرنا ہیں۔

ٹیگس