Dec ۰۲, ۲۰۱۸ ۰۷:۴۷ Asia/Tehran
  • پاکستان میں منی لانڈرنگ، نیا قانون لانے کا فیصلہ

پاکستان کےوزیراعظم کا کہنا ہے کہ ملک میں 10 ارب ڈالر کی سالانہ منی لانڈرنگ ہورہی ہے ۔

لاہور چیمبر آف کامرس کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کےوزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ 10 ارب ڈالر کی سالانہ منی لانڈرنگ ہو رہی ہے، منی لانڈرنگ کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی ہم آئندہ ہفتے اس پر نیا قانون لانے والے ہیں، ہماری گورنمنٹ کی پلاننگ یکسر بدلنے والی ہے، ملک میں لوگوں کے لئے بزنس کے لئے آسانیاں پیدا کر رہے ہیں۔ برآمدات بڑھانے کے لیے اقدامات کررہے ہیں اور اس کے لئے برآمد کنندگان کو ہر ممکن سہولت دیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ غیرملکی سرمایہ کاری کا رحجان بڑھ رہا ہے، غیرملکی سرمایہ کاری سے ہی ممالک ترقی کرتے ہیں، 27 سال بعد دنیا کی سب سے بڑی کمپنی ایگزون پاکستان آرہی ہے، حلال گوشت کی کمپنیاں پاکستان آکر سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ روپے کی قدر میں کمی سے گھبرانے کی ضرورت نہیں، ملک کی معیشت کو بہتر بنانے کیلئے حکومت بہتر اقدامات کر رہی ہے۔

ٹیگس