امریکہ نے کیا دنیا کا امن تباہ : جماعت اسلامی
Dec ۲۸, ۲۰۱۸ ۰۸:۵۸ Asia/Tehran
لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ امریکی غلط حکمت عملی سے دنیا کا امن تباہ ہوا ہے۔
جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں امن و استحکام، پاکستان میں امن و استحکام کے لیے ناگزیر ہے، امریکہ اور طالبان کے ایک مرتبہ پھر مذاکرات اچھا عمل ہے لیکن امریکہ کو مذاکرات کی کامیابی کے لئے اپنی غلطیوں اور ناکامیوں کا اعتراف کرنا ہوگا، امریکی غلط حکمت عملی سے دنیا کا امن تباہ ہوا اور لاکھوں انسان دہشت گردی کا شکار ہوئے۔
لیاقت بلوچ نے کہا کہ کراچی میں دہشت گردی اور انسانوں کی ٹارگٹ کلنگ خطرناک ہے، علی رضا عابدی کا قتل بڑا المناک واقعہ ہے، وفاقی حکومت فساد اور جنگ و جدل کی حکمت عملی ترک کرے اور امن کو یقینی بنائے۔