Dec ۲۹, ۲۰۱۸ ۰۶:۳۳ Asia/Tehran
  • پاکستان میں دہشتگردی کے بعد اب منی لانڈرنگ کے خلاف آپریشن

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ منی لانڈرنگ کے خلاف ملکی تاریخ کا سب سے بڑا آپریشن کرنے جارہے ہیں۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق وزیراعظم آفس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے اس ملک کے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ امریکی محکمہ خارجہ  کے مطابق پاکستان سے سالانہ 10 ارب ڈالر کی منی لانڈنگ ہو رہی ہے، منی لانڈرنگ کے خلاف ملکی تاریخ کا سب سے بڑا آپریشن کرنے جارہے ہیں، اسی لئے سندھ سے کل سے چیخیں آنا شروع ہوگئی ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے کرنسی باہر سمگل ہو رہی ہے، کرنسی کی سمگلنگ کی روک تھام کے لئے اقدامات شروع کردیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کا رویہ ہم سے مختلف تھا ایک وجہ سیاسی تھی ۔

انہوں نے کہا کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے پروگرام پرعمل درآمد ہمارے مفاد میں ہے، آرمز کے خلاف کارروائی نیشنل ایکشن پروگرام کا حصہ ہے۔

 

ٹیگس