Jan ۰۳, ۲۰۱۹ ۱۴:۰۰ Asia/Tehran
  • پاکستان میں ایک اور بے گناہ عام شہری کی شہادت

کراچی میں مسلح دہشت گردوں نے عام شہری فدا حسین کو گولی مار کر شہید کر دیا۔

کراچی میں مسلح دہشت گردوں نے ایک عام شہری فدا حسین کو گولی مارکر شہید کر دیا- واقعے کے بعد فدا حسین کے گھر والوں اور دوستوں نے انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا-

اس درمیان مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن نے فدا حسین پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے-

ابھی تک کسی شخص یا گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے-

کراچی پاکستان کے ان شہروں میں ایک ہے جہاں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات تھمنے کا نام نہیں لے رہے ہیں، شہر میں ہمیشہ شیعہ مسلمانوں کو خاص طور پر دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ، لشکر جھنگوی اور جماعت الاحرار کے عناصر کے حملوں کا نشانہ بنایا جاتا ہے-

چند روز قبل ایم کیو ایم کے سابق رہنما علی رضا عابدی کو بھی دہشت گردوں نے گولی مار کر شہید کر دیا تھا-

ٹیگس