مولانا سمیع الحق قتل کیس میں اہم موڑ
Jan ۰۴, ۲۰۱۹ ۰۷:۵۹ Asia/Tehran
مولانا سمیع الحق قتل کیس کی تحقیقات کے دوران فورنسک سائنس ایجنسی لاہور میں مولانا کے ڈرائیور احمد شاہ سمیت 10 افراد کا پولی گرافی اور ڈی این اے ٹیسٹ کیا گیا۔
جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ اور پاکستان کے معروف عالم دین مولانا سمیع الحق کا قتل بدستور ایک معمہ بنا ہوا ہے تاہم اب یوں دکھائی دیتا ہے کہ قتل کی گھتیاں سلجھنے والی ہیں اس لئے کہ لاہور میں مولانا سمیع الحق قتل کیس کی تحقیقات کے لیے 10 افراد کے پولی گرافی اور ڈی این اے ٹیسٹ کیے گئے، تین افراد کے ڈی این اے جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد سے میچ کرگئے، لیکن قتل سے تعلق نہ نکلا جبکہ مولانا کا ڈرائیور پولی گرافی ٹیسٹ کے دوران مبینہ طور پر جھوٹ بولتا رہا۔