Jan ۰۶, ۲۰۱۹ ۱۴:۰۲ Asia/Tehran
  • امارات کے ولی کا دورہ پاکستان، عمران خان سے ملاقات

متحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زاید النہیان پاکستان کے وزیر اعظم کی دعوت پر اسلام آباد پہنچے۔

ہمارے نمائندے کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے وزیر اعظم ہاؤس میں متحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زاید النہیان کا باضابطہ طور پر خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے اور گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔
بعد ازاں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اور محمد بن زاید النہیان نے ایک دوسرے سے بالمشافہ ملاقات کی جبکہ معاونین کی سطح پر بھی مذاکرات کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق مذاکرات میں متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان کو تین ارب ڈالرز کی امداد اور سرمایہ کاری کے حوالے سے امور بھی زیر غور آئے۔
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ سال نومبر میں متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا تھا جس میں دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو طویل المدت اسٹراٹیجک اور اقتصادی شراکت داری میں بدلنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔

ٹیگس