Jan ۱۲, ۲۰۱۹ ۰۷:۵۵ Asia/Tehran
  • بلوچستان میں 2 دہشت گرد ہلاک

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ایف سی کی جانب سے آپریشن میں 2 دہشت گرد ہلاک کردیئے گئے۔

آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان کے مطابق بلوچستان میں ایف سی کی جانب سے قلات، خاران، مائیونڈ میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا، جس کے نتیجے میں 2 دہشت گرد ہلاک جب کہ اسلحہ وبارود برآمد کیا گیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق برآمد کیے گئے اسلحے میں سب مشین گنز، گرنیڈز، بارودی سرنگیں، راکٹ اور مواصلاتی آلات شامل ہیں۔

ہرچند تاحال سکیورٹی اداروں نے تکفیری دہشتگردوں کی ہلاکت کے بارے میں یہ نہیں بتایا کہ وہ کون تھے اور کہاں کارروائی کرنے کا ارادہ رکھتے تھے تاہم بلوچستان میں کالعدم تکفیری گروہ لشکر جھنگوی سرگرم ہے۔

دہشت گرد گروہ لشکرجھنگوی کے خلاف صوبہ بلوچستان میں آپریشن کا آغاز اس کے بعد ہوا جب اس گروہ نے اس صوبے کے شیعہ مسلمانوں کے خلاف اپنی دہشتگردانہ کارروائیاں تیز کردیں اور پاکستان کے عوام نے بھی کویٹہ میں دھرنا دیا جس کے بعد پاکستان کی حکومت نے عوام کے احتجاج میں کمی لانے کے لئے دہشت گرد گروہ لشکرجھنگوی کے خلاف کارروائی شروع کی۔

 

ٹیگس