Jan ۲۲, ۲۰۱۹ ۲۲:۳۲ Asia/Tehran
  • کراچی میں شیعہ رہنما کی ٹارگٹ کلنگ

پاکستان میں ایک بار پھر تکفیری دہشتگرد سرگرم ہو گئے ہیں۔

پاکستان  کےشہر کراچی کے علاقے شاہراہ قائدین پر دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے شیعہ علماء کونسل سندھ کے اعزازی نائب صدر محمد علی شاہ کو شہید کردیا، شہید کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) کے ملازم تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دہشتگرد موٹر سائیکل پر سوار تھے اور انہوں نے چلتی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے باعث محمد علی شاہ موقع پرہی دم توڑ گئے۔ جائے وقوعہ سے پولیس کو تیس بور پستول کا ایک خول ملا ہے، جبکہ مزید شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں۔

 پولیس نے شہید محمد علی شاہ کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کر دیا، جبکہ واقعہ کا مقدمہ تاحال درج نہیں کیا جا سکا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

پاکستان کی سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے واقعہ کی مذمت کی ہے۔ ہر چند کہ  ابھی تک کسی بھی گروہ نے واقعہ  کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم کراچی میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ میں کالعدم سپاہ صحابہ، لشکر جھنگوی اور طالبان ملوث ہیں۔

 

ٹیگس