Jan ۲۵, ۲۰۱۹ ۰۷:۲۲ Asia/Tehran
  • پاکستان کو اوپن ملک بنانے کا عمران خان کا خواب

حکومت پاکستان نے 97 ممالک کے لیے ویزا شرائط نرم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق اس ملک کے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ویزا شرائط آسان کی جائیں گی اور پہلے مرحلے میں 97 ممالک کے باشندے اس سے مستفید ہوں گے۔ ویزا نرمی کے لیے ویزا آن ارائیول اور ویزا اجرا کے لیے مدت میں کمی کی کیٹگریز بنائی جائیں گی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ایک اوپن ملک بنانا چاہتا ہوں، دنیا بھر سے تاجروں، سیاحوں کے لیے ویزا میں آسانی پیدا کریں گے۔

وزیراعظم نے وزات خارجہ اور داخلہ کو ہنگامی بنیادوں پر کام مکمل کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں اور کہا ہے کہ تمام ادارے ویزا رجیم کو آسان بنانے کے لیے مربوط انداز میں کام کریں۔

قبل ازیں وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایک اور اہم اجلاس میں فیصلہ ہوا ہے کہ پاکستان کو پہلی بار اوپن کر رہے ہیں، اس سے پہلے کبھی بھی اتنا بڑا ویزا رجیم تبدیل نہیں ہوا، ویزا قوانین میں نرمی سے صحافیوں، کاروباری افراد اور سیاحت سے تعلق رکھنے والے افراد سمیت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بھی بہت فائدہ ہوگا۔

ٹیگس