Feb ۰۵, ۲۰۱۹ ۰۸:۱۰ Asia/Tehran
  • آپریشن ردالفساد، 3دہشت گرد ہلاک

پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی ناکام بنا دی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن جنوبی وزیرستان اور بلوچستان کے سرحدی علاقے گل کچ میں دہشت گردوں کے ایک خفیہ ٹھکانے پر کیا گیا۔ فورسز کو دیکھ کر خفیہ ٹھکانے میں موجود دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی اور قریبی پہاڑیوں میں فرار ہو گئے۔

سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا پیچھا کیا اور فائرنگ کے شدید تبادلے میں تمام 3دہشت گرد مارے گئے۔ اس کارروائی میں سمال مشین گنیں، ہینڈ گرنیڈز، مواصلاتی آلات اور مقامی کرنسی برآمد کی گئی۔

مارے گئے دہشت گردوں سے شناختی کارڈز کے علاوہ تحریک طالبان پاکستان کے کارڈز بھی ملے ہیں۔

 

ٹیگس