Feb ۱۸, ۲۰۱۹ ۱۱:۱۶ Asia/Tehran
  • پنجگور میں فائرنگ سے 4 ایف سی اہلکار ہلاک

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 فوجی اہلکار ہلاک ہوئے۔

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے مکران ڈویژن کے ضلع پنجگور میں دہشت گردوں کے حملے میں فرنٹیئر کور کے 4 اہلکار ہلاک ہو گئے۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبہ بلوچستان میں پنجگور کے پہاڑی علاقے میں واقع 2 چوکیوں پر شفٹ کی تبدیلی کے دوران نامعلوم مسلح افراد نے ایف سی اہلکاروں پر فائرنگ کی۔

ایف سی بلوچستان کے ترجمان خان واسع نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 4 اہلکاروں کو متعدد گولیاں لگیں اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

ذرائع نے بتایا کہ مسلح افراد ایف سی اہلکاروں کے ہتھیار بھی اپنے ہمراہ لے گئے۔

ابھی تک کسی بھی گروپ نے حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔

یہ بلوچستان میں پیرا ملٹری فورسز پر 24 گھنٹے میں دوسرا حملہ ہوا اس سے قبل لورالائی میں حملے کے نتیجے میں 2 اہلکارہلاک ہوئے تھے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان آلیانی نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے ایف سی اہلکاروں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا۔

 

ٹیگس