Mar ۰۲, ۲۰۱۹ ۰۷:۴۲ Asia/Tehran
  • پاکستان کی فضائی حدود جزوی طور پر بحال

سول ایوی ایشن نے ابتدائی طور پر 4 ہوائی اڈوں سے فضائی حدود بحال کردیں۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق سول ایوی ایشن ہیڈ کوارٹر میں فضائی حدود کھولنے سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں ابتدائی طور پر ملک کے 4 ہوائی اڈوں سے پروازیں چلانے پر غور کیا گیا اور لاہور، فیصل آباد، ملتان، سیالکوٹ ایئر پورٹ 4مارچ تک بند رکھنے کا فیصلہ ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر کراچی، اسلام آباد ، کوئٹہ اور پشاور سے پروازیں بحال کی جائیں گی اور ایران اور مسقط کے راستے آنے والی پروازوں کو آمدورفت کی اجازت ہوگی البتہ مغربی روٹ سے آنے والے طیاروں کو پاکستانی ہوائی اڈوں پر اترنے کے حوالے سے فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

پاکستان نے اپنی فضائی حدود ہندوستان کے ساتھ کشیدگی کی وجہ سے بند کی تھیں جس سے ہزاروں مسافروں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

 

ٹیگس