امریکہ نے جن پر بمباری کی آج ان سے مذاکرات کررہا ہے
Mar ۱۱, ۲۰۱۹ ۰۸:۱۷ Asia/Tehran
مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ مذہبی جماعتوں پر امریکا اور ہندوستان کی ایما پر پابندیاں لگیں۔
پاکستان کے شہر ملتان میں مدرسہ قاسم العلوم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےجمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ امریکہ اور طالبان کے مابین مذاکرات اچھی بات ہے تاہم امریکہ نے جن لوگوں پر بمباری کی آج انہیں سے مذاکرات کررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کو نظریاتی طور پر تقسیم کیا جارہا ہے۔ ناموس رسالت کے حوالے سے حکومتی ایوانوں سے غلط باتیں سامنے آ رہی ہیں۔ آج ملک میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کی باتیں ہو رہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اقتصادی لحاظ سے ملک دیوالیہ ہو چکا ہے جبکہ یوم خواتین کے نام پر جس تہذیب کا مظاہرہ کیا گیا اس کی مذمت کرتا ہوں ۔