Mar ۲۸, ۲۰۱۹ ۱۸:۲۵ Asia/Tehran
  • عمران خان کی صدارت میں نیشنل سیکورٹی کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد میں وزیر اعظم عمران خان کی صدارت میں نیشنل سیکورٹی کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان کی سیکورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔

پاکستانی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں نیشنل انٹرنل سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسدعمر ،وفاقی وزراء شفقت محمود، شہریار آفریدی ، نورالحق قادری، ڈی جی آئی ایس آئی ،ڈی جی آئی بی اور صوبائی چیف سیکریٹریوں اور پولیس سربراہوں نے شرکت کی ۔

اس رپورٹ کے مطابق اجلاس میں ملک کی اندرونی سیکیورٹی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ وزیر اعظم عمران خان کو کالعدم تنظیموں کے خلاف جاری کریک ڈؤن پر بھی بریفنگ دی گئی۔پاکستانی ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد میں پیش رفت اور فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی سفارشات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ٹیگس