Mar ۲۹, ۲۰۱۹ ۱۸:۵۰ Asia/Tehran
  • ہندوستان اور پاکستان کے کرتارپورسے متعلق مذاکرات میں تعطل

پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کرتاپور راہداری کے بارے میں مشترکہ منصوبے پر مذاکرات کو منسوخ کئے جانے سے متعلق ہندوستان کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان محمد فیصل نے جمعے کے روز نامہ نگاروں سے گفتگو میں کہا کہ ہندوستان نے کرتارپور مذاکرات کے دوسرے دور میں شرکت سے انکار کردیا۔انھوں نے کہا کہ اس سلسلے میں انیس مارچ کو مذاکرات ہونے کے بعد دوسرے دور کے مذاکرات منسوخ کئے جانے کا ہندوستان کا فیصلہ ناقابل سمجھ ہے۔

یہ مذاکرات دو اپریل کوواگہ کے علاقے میں ہونے والے تھے۔ مذاکرات کا پہلا دور اٹاری میں ہوا تھا۔ دوسری جانب ہندوستان کی سرکاری خبررساں ایجنسی نے خبردی ہے کہ ہندوستان نے یہ مذاکرات اس لئےملتوی کردئے ہیں کہ کرتارپور کوریڈور کے تعلق سے پاکستان کی طرف سے تشکیل دی گئی دس رکنی ٹیم میں ایسے لوگ بھی شامل ہیں جو خالصتان کے حامی ہیں - خبروں میں کہا گیا کہ ہندوستان نے اپنی اس تشویش سے پاکستان کو آگاہ کردیا ہے اور آئندہ مذاکرات پاکستان سے جواب موصول ہونے کے بعد ہوں گے -

ٹیگس