Apr ۰۴, ۲۰۱۹ ۰۹:۵۲ Asia/Tehran
  • مولانا عامر شہاب دم توڑ گئے

مولانا عامر شہاب زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

مفتی تقی عثمانی پر حملے میں زخمی ہونے والے مولانا عامر شہاب زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جناح اسپتال میں دم توڑ گئے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل کراچی کے علاقے گلشن اقبال نیپا چورنگی کے قریب موٹر سائیکل سواروں نے مفتی تقی عثمانی کی گاڑی پر حملہ کیا تھا جس میں مولانا عامر شدید زخمی ہوگئے تھے، عامر شہاب جناح اسپتال میں وینٹی لیٹر پر تھے۔

جناح اسپتال کی ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی نے عامر شہاب کے دوران علاج دم توڑ جانے کی تصدیق کی، عامر شہاب کی دم توڑنے کے بعد حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد تین ہوگئی۔

حملے میں پولیس گارڈ فاروق اور نجی سیکیورٹی گارڈ صنوبر بھی ہلاک ہوئے تھے۔

 

ٹیگس