یورپی یونین پاک و ہند کشیدگی میں کردار ادا کرے:پاکستان
پاکستان کی وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے یورپیئن پارلیمنٹ کے صدر انتونیو تاجانی سے ملاقات کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کی وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے یورپی پارلیمنٹ کے صدر کو خطے کی تازہ ترین صورتحال اور افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کے کردار سے آگاہ کیا۔
انہوں نے حالیہ پاک و ہند کشیدگی پر گفتگو کرتے ہوئے یورپی قیادت پر زور دیا کہ وہ دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کے خاتمے اور ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی روک تھام کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔
اس موقع پر یورپی پارلیمنٹ کے صدر انتونیو تاجانی نے کہا کہ انکی پاکستان کے وزیراعظم سے انتخابات کے فوراً بعد ٹیلیفون پر گفتگو ہوئی تھی جو کہ ایک اچھا رابطہ ثابت ہوا ۔ انہوں نے یقین دلایا کہ وہ امن کے فروغ کیلئے کردار ادا کریں گے۔