افغانستان میں امن پاکستان کے مفاد میں: پاکستانی وزیراعظم
Apr ۰۶, ۲۰۱۹ ۰۸:۵۴ Asia/Tehran
عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت کہیں نہیں جارہی بلکہ آصف زرداری جیل جارہے ہیں۔
جمرود میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں افغانستان میں امن کیلئے دعا گو ہوں، میرا مشورہ افغانستان کےاندرونی معاملات میں مداخلت نہیں، افغانستان میں امن ہمارے اپنے مفاد میں بھی ہے، تجربے کی بنیاد پر کہہ رہا ہوں کہ افغانستان میں عبوری حکومت سے الیکشن کرایا جائے کیوں کہ اگر کسی جماعت نے الیکشن کا نتیجہ نہ مانا تو وہاں پھر انتشار ہوگا، عبوری حکومت سے الیکشن پر کوئی انگلی نہیں اٹھائے گا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری اسلام آباد میں ملین مارچ کی دھمکی دے رہے ہیں، یہ ملین مارچ کریں کنٹینر میں دوں گا جب کہ روز کہا جارہا ہے کہ حکومت جارہی ہے، حکومت کہیں نہیں جارہی بلکہ آصف زرداری جیل جارہے ہیں۔