Apr ۱۲, ۲۰۱۹ ۰۷:۳۸ Asia/Tehran
  • پاکستان دوحہ میں امریکا طالبان مذاکرات کا حصہ نہیں

پاکستانی دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان دوحہ میں امریکا طالبان مذاکرات کا حصہ نہیں ہوگا۔

پاکستانی ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل نے کہا ہے کہ انٹرا افغان مذاکرات کا دوسرا دور بھی ماسکو میں ہو رہا ہے، پاکستان افغان مفاہمتی عمل کا حامی ہے، پاکستان مستقبل میں بھی مفاہمتی عمل کی حمایت جاری رکھے گا، لیکن پاکستان قطر کے دارالحکومت دوحا میں امریکہ اور طالبان کے درمیان مذاکرات کا حصہ نہیں ہوگا۔

پاکستانی ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ہندوستان کے ساتھ مذاکرات چاہتا ہے لیکن ان مذاکرات کو پاکستان کی کمزوری نہیں سمجھنا چاہیے، پاکستان کشیدگی نہیں چاہتا لیکن جارحیت کا جواب ضرور دیا جائے گا ۔

ٹیگس